ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / احتجاج واپس لینے پرانچارج وزیرسوم شیکھرنے ڈاکٹروں کا شکریہ اداکیا

احتجاج واپس لینے پرانچارج وزیرسوم شیکھرنے ڈاکٹروں کا شکریہ اداکیا

Mon, 24 Aug 2020 11:05:49    S.O. News Service

بنگلورو،24؍اگست(ایس او نیوز)وزیراعلیٰ بی ایس ایڈی یورپا کی جانب سے ڈاکٹروں کے مطالبات کی تکمیل کی یقین دہائی کے بعدڈاکٹروں نے اپنااحتجاج واپس لے لیاہے۔ ا س پس منظرمیں منسٹرآف کوآپریشن ومیسورانچارج وزیر ایس ٹی سوم شیکھرنے احتجاج واپس لینے پرڈاکٹروں کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے مزیدکہا کہ چارپانچ مہینوں سے کووِڈ۔19کے خلاف برسرپیکارڈاکٹروں،طبی اہلکاروں سمیت ضلع انتظامیہ ودیگرمحکموں کے ٹیموں کی جانب مسلسل خدمات انجام دی جاتی رہی ہیں۔ان کی کوششوں اورکاوشوں کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔ علاوہ ازیں کوروناوائرس کے ایام کے دوران ڈاکٹروں اورطبی عملہ نے بہت سارے مسائل کوجھیلااورکئی قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان مسائل کوحل کرنے کے لیے ڈاکٹروں نے احتجاج کی کال دی تھی، ڈاکٹروں کے مسائل حکومت کے زیرغورآگئے ہیں۔ان کے مطالبات کوپوراکرنے کا وزیراعلیٰ نے تیقن دیاہے۔اس پرڈاکٹروں نے اپنااحتجاج واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔


Share: